ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بنگال میں 7میونسپل کارپوریشن کے لئے آج ہوگی ووٹنگ

بنگال میں 7میونسپل کارپوریشن کے لئے آج ہوگی ووٹنگ

Sat, 13 May 2017 20:45:16    S.O. News Service

کولکاتہ،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں دارجلنگ کی چار بلدیاتی سمیت مغربی بنگال میں سات میونسپل کارپوریشن کے لئے کل پولنگ ہونا ہے اور اپوزیشن نے ترنمول کانگریس پرباہوبلی کی حکمت عملی اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔جن سات میونسپل کارپوریشن میں انتخابات ہونے ہیں ان میں پہاڑی علاقے کے دارجلنگ، کرسیانگ،کلمپونگ، مریک  اتھارٹی کے علاوہ مرشدآباد کا ڈومکل، جنوبی 24 پرگنہ کا پجالی اور جنوبی دیناپورکا رائے گنج شامل ہے۔دارجلنگ ضلع میں  ترنمول اور جی این ایل ایف اتحاد اور گورکھا جن مکتی مورچہ(جی جے ایم) -بھاجپا اتحاد کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔کل ہونے والا انتخابات یہ فیصلہ کرے گا کہ پہاڑی علاقے پر کون راج کرے گا۔ یہ گزشتہ ایک دہائی سے جی جے ایم کا گڑھ ہے۔جی جے ایم ترنمول کانگریس پر اپنے لیڈران کی خریداری فروخت کرنے اور اپنے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد خبریں پھیلانے کا الزام لگا رہی ہے۔جی جے ایم سربراہ بمل گرونگ نے ایک انتخابی مہم کے دوران کہا ہے کہ ٹی ایم سی گورکھا لینڈ سے منسلک مفادات کو کم کرکے نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے لئے ہم لڑ رہے ہیں۔ ٹی ایم سی جی جے ایم کے بارے میں جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہی ہے کہ ہم نے پہاڑ کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ٹی ایم سی کی تقسیم سیاست پہاڑی علاقے میں کام نہیں کرے گی۔ ریاست کے وزیر اور پہاڑی علاقے کے انچارج اروپ وشواس نے جی جے ایم کے الزامات سے انکارکیا۔وشواس نے کہا کہ الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہے، حقیقت یہ ہے کہ جی جے ایم پہاڑوں میں تاناشاہی چلا رہی ہے اور لوگوں نے اس کے خلاف بغاوت کرنی شروع کر دی ہے۔ پہاڑ کے لوگوں نے ممتا بنرجی کو اپنے غیرمتنازع لیڈر کے طور پر قبول کر لیا ہے اور اس وجہ سے جی جے ایم یہ بے بنیاد الزام لگا رہی ہے۔ وہیں ڈومکل انتخابات میں مقابلہ ٹی ایم سی اور کانگریس ایم سی پی اتحاد کے درمیان ہے جبکہ پجالی اور رائے گنج میں ٹی ایم سی کو سی پی ایم کانگریس کے علاوہ بی جے پی سے بھی چیلنج ملنے کا امکان ہے۔


Share: